گجرات میں یوفون کی ناقص سروس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، رانا مشرف علی ناز

گجرات : گجرات میں یوفون کی ناقص سروس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ یوفون کی ناقص سروس کی وجہ سے محلہ مسلم آباد اور غریب پورہ کے رہائشیوں کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

اگر یہ صورتحال جاری رہی تو لوگ یوفون کی سمیں بند کر دینگے۔اگر کمپنی پیسے لیتی ہے تو اسے چاہئے کہ وہ بہتر سروس بھی فراہم کرے ۔رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ میں یوفون کمپنی کیخلاف دعویٰ کرونگا کیونکہ روزانہ میرا بہت زیادہ بیلنس ضائع ہو جاتا ہے اور میں ٹھیک طرح سے بات بھی نہیں کر سکتا۔