حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل

Havelian Plane Crash

Havelian Plane Crash

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) حویلیاں میں حادثے کاشکار پی آئی اے کے طیارے کی تحقیقات تقریباً 4 سال بعد مکمل جب کہ اے ٹی آر طیارے کے ایک انجن کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا۔

اے اے آئی بی ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ نے حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ جاری کر دی۔ دسمبر 2016 میں طیارہ حادثہ ہوا جس میں جنیدجمشید سمیت 47 افراد شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حویلیاں حادثہ،طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا دوسرے کا بلیڈ ٹوٹا ہو اتھا۔ اے ٹی ار طیارے کے انجن کو 10 ہزار گھنٹے مکمل ہونے پر اوورہال نہیں کیا گیا، طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا،چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔
بدقسمت طیارے کے پائلٹس نے بالکل ایک نئی قسم کی خرابی دیکھی جو اس سے پہلے اے ٹی آر طیاروں میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔