کروڑ لعل عیسن کی خبریں 24/10/2014

اگر حضرت عمر کو مزید دس سال مل جاتے تو پوری دنیا پر اسلامی حکومتیں ہوتیں

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) اگر حضرت عمر کو مزید دس سال مل جاتے تو پوری دنیا پر اسلامی حکومتیں ہوتیں۔ حضورۖ نے فرمایا کہ اگر میرے بعد کوئی نبی آتا تو وہ عمر ہوتا۔ محسن اسلام ، عدل و انصاف ، جرأت اور بہادری کے پیکر حضرت عمر فاروق مراد رسول تھے۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کی عبادت نماز کھلے عام پڑھنے کا اعلان کیا۔ اور آپ کی وجہ سے پہلی مرتبہ خانہ کعبہ میں نماز ادا کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین جماعت اہلسنت کے ڈویژنل کنوینئر علامہ مولٰنا قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر کی زبان اور دل میں اللہ تعالیٰ نے حق رکھ دیا تھا۔ اور آپ کی زبان اور آواز کو قرآن کے الفاظ بنادیئے۔ جب حضرت عمر نے زناء ، شراب اور جوئے کو برا سمجھا اور مقام ابراہیم پر دو رکعت نماز کی آرزو کی تو اللہ تعالیٰ نے وحی نازل کی۔ اور قرآن مجید میں واضح احکامات آئے۔ حضرت عمر کے امت مسلمہ پر بہت احسانات ہیں۔ آپ کے سائے سے شیطان بھاگ جاتا تھا۔ آپ کے نام سے کیسر و کسراہ بھی کانپنے لگ جاتے تھے۔ اور آپ کے دور میں جاہلانہ رسومات کا خاتمہ ہوا۔ اور اسلام کے دشمنان کو جرأت نہ ہوئی کہ وہ حضور نبی کریمۖ اور آپۖ کے اسلام پر کوئی بات کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے دور میں مصر کا دریائے نیل ہر سال سوکھ جاتا تھا۔ وہاں کے لوگ انسانی جانوںکی قربانی دیتے۔ حضرت عمر کے گورنر نے اس قسم کی جاہلانہ رسومات سے منع کیا اور حضرت عمر کی خدمت میں ماجرا بیان کیا۔ جس پر حضرت عمر نے دریائے نیل میں رکھنے کیلئے ایک تعویز دیا۔ لوگوں نے تعویز درمیان میں رکھا تو دریا چل پڑا۔ اور 14 سو سال سے جاری و ساری ہے۔ اسی طرح آپ کے دور میں مدینہ میں زلزلہ آیا تو آپ نے باہر نکلتے ہی زمین پر کوڑا دے مارا اور زلزلہ رک گیا۔ آپ کو مجوسی لعنتی لولو فیروز نے دوران نماز شہید کر دیا۔ آپکو اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضور ۖ کے پہلو میں دفن کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اہل سنت پاکستان میں امن و امان کے قیام کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ قاری اشفاق سعیدی۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ روز جماعت اہلسنت ضلع لیہ کا اجلاس زیر صدارت پیر سید محمد غوث شاہ گیلانی جامعہ سعیدیہ رضویہ میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈویژنل کنوینئر قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی ، ضلع سیکریٹری اطلاعات طارق محمود پہاڑ ، مولٰنا ابو بکر چشتی گولڑوی ، قاری عظمت اللہ باروی ،حافظ غلام فرید سمیت جماعت اہلسنت کے کارکنوں نے شرکت کی۔ ضلع صدر غوث محمد شاہ گیلانی نے مشاورت سے جماعت اہلسنت کروڑ کے مرحوم صدر مولٰنا محمد صدیق کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر قاری محمد ابوبکر چشتی گولڑوی کو تحصیل صدر جبکہ مولٰنا احمد علی عزیز کو تحصیل نائب صدر اور حافظ غلام فرید چشتی گولڑوی کو جوائنٹ سیکریٹری جبکہ سابق تحصیل نائب صدر قاری عظمت اللہ باروی کو ناظم تعلیم و تبلیغ ضلع کیلئے نامزد کر لیاگیا۔ جماعت اہلسنت کے ضلعی صدر محمد غوث شاہ گیلانی اور ڈویژنل کنوینئر قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے کہا کہ جماعت اہل سنت پاکستان میں امن و امان کے قیام کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ملک میں دہشتگردی ، تنگ نظری اور وہابیت سے بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ ان حالات میں جماعت اہلسنت کا کردار نہایت ہی اہم اور ذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں جماعت اہلسنت کے پلیٹ فارم سے عظمت شہیدین کانفرنس میں نواسۂ رسول حضرت امام حسین اور خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کی جائیں گی۔ جس میں حضرت امام حسین اور حضرت عمر فاروق کی اسلام کیلئے خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔

News

News

News

News