قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ محمد صدیق مدنی

Mohammad Siddique Madani

Mohammad Siddique Madani

چمن (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء اور مدرسہ بحرالعلوم چمن کے ناظم تعلیمات حافظ محمدصدیق مدنی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر حضرت مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور مولاناصاحب امت مسلمہ کے اثاثہ ہیں ان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

حافظ محمدصدیق مدنی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام کو انفرادی مذہب کی حیثیت سے نہیں پوری زندگی کے بہترین نظام عدل کی حیثیت سے متعارف کرایا ہے اور بے شمار دلوں کو اسکی بہتری کے اعتراف پر مجبور کردیا ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں اس نظام کو عملا قائم کرنے کی جدوجہد کیلئے نوجوان طاقت کو اٹھا کھڑا کیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے قوم کو پکار لبیک کہنے والوں کو جمع کیا ،ان کو جماعتی نظم میں پرو یا ، ان کی تربیت کی ، نصب العین کیلئے ان کو وقت ، قوی اور مال کی قربانی کا درس دیا، ان کو سیاسی وعمرانی مسائل کو گہرا شعور دیا

ان کو مفاد کی کشمکش سے بے نیاز رہ کر زندگیوں کو انسانی اور ملکی خدمات کیلئے وقف رکھنے کا جذبہ دیا پھر اس بھم شدہ قوت کے بل پر ایک طرف الحاد پسند امریکہ ، مغرب پرست اور جاہ طلب عناصر کی مزاحمت نظریاتی اور سیاسی میدانوں میں جاری رکھی دوسری طرف ملک کے عوام کو اسلامی نظام کیلئے تیار کرنے کی مہم چلائی ۔ وقت کے مسائل سے جمہور کو آگاہ رکھنے کیلئے دینی مدارس اور جمعیت سے وابستہ سلجھے ہوئے خطیبوں اور مقررین کی ایک بہت بڑی ٹیم میدان میں اتاری نوجوان طلبہ کو کو الحاد ، کمیونزم اور مغربیت کا مقابلہ تعلیمی دائروں میں کرنے کیلئے خطوط کا بہم پہنچائے اور ان کو تربیت دی۔

بد قسمتی سے مولانا کو نہایت گٹھیا حریفوں سے سابقہ پڑا اور زمانے نے اس داعی اصلاح و فلاح اور داعی جہاد کا خیر مقدم اولا غالیوں، پھبتیوں الزام تراشیوں اور اتہام و بہتان سے کیا اور یہ سلسلہ کسی نہ کسی حد تک برابر جاری رہا ہے قید وبند کے دور آئے ، ظلم وجور کی یہ بھٹی ہر داعی کیلئے گرم کی جاتی ہے کیونکہ بغیر اس سے گذارے کھرے کھوٹے کھونے کا امتیاز نہیں ہوسکتا۔

اسی لئے عشق کی نگری کا دستور یہ ہے کلمہ خیر کہئے اور گالیاں کھائے۔ پھول برسائے اور کانٹوں سے دامن بھرئیے ، موتی لٹائے، اور پتھر کھائیے، بے لوث خدمت کیجئیاور مجرم ٹھرئیے راستی کی مسلک پر چلئے اور تعزیر بھگتئے ۔ مولانا کی شخصیت بفضلہٰ تعالیٰ ان تمام بھٹیوں سے گزر کر کندن بن چکی ہے اور آج امتحان بلا کی لذت کشی نے ایسی صورت پیدا کردی ہے کہ مولانا فضل الرحمان راہ حق کی علامت ٹھرئیے ہیں۔

مدرسہ بحرالعلوم چمن کے ناظم تعلیمات حافظ محمدصدیق مدنی نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر حضرت مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اورمولاناصاحب امت مسلمہ کے اثاثہ ہیں ان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دشمنوں کے مقابل ہم سب قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کیساتھ ہیں اور حکومت سے اپیل کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

حافظ محمدصدیق مدنی
جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنمائ
مدرسہ بحرالعلوم چمن کے ناظم تعلیمات
گھوڑا ہسپتال روڈ
چمن ضلع قلعہ عبداللہ
بلوچستان
03337752771