ہیڈ ماسٹر خالد لطیف نے ٹھوٹھہ رائے بہادر کے سکول کی تین مرلے زمین لہڑی کے لوگوں کو بیچ دی ہے، راجہ فیروز خان

ملکہ : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چیئرمین راجہ فیروز خان نے ایک عدد درخواست دی تھی کہ ہیڈ ماسٹر خالد لطیف نے ٹھوٹھہ رائے بہادر کے سکول کی تین مرلے زمین لہڑی کے لوگوں کو بیچ دی ہے اور ابھی تک جناب ڈی سی او گجرات نے وزٹ نہیں کیا اور موقع کا وزٹ کریں اور تمام لوگوں سے انکوائری کروائیں اور اس کے خلاف ایکشن لیں۔ اور فوری طور پر اس کو تبدیل کریں۔

ہماری درخواست پر حوصلہ افزائی کی جائے سابق چیئرمین راجہ فیروز نے اپیل کی ہے۔ راجہ اصغر علی چھنی والے کی تین مرلہ جگہ کا فراڈ کر کے اپنے لہڑی کے فرد کو راستہ دینا اپنے گائوں کا فائدہ سوچنا غیر قانونی کام ہے۔ اس کی فوری انکوائری کی جائے۔ اہلیان ٹھوٹھہ رائے بہادر اور چھنی والوں کی طرف سے DCO صاحب اپیل کی ہے کہ فوری طور پر موقع کا وزٹ کریں اور زمین کی اپنی نگرانی مین نشاندہی کروائیں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔