موسلا دھار بارشیں، سندھ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ صحت سندھ نے موسلا دھار بارشوں کے باعث صوبے بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اشفاق میمن کی زیر صدارت صوبے میں رین ایمرجنسی سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع میں ڈی جی ہیلتھ کا ایک نمائندہ تعینات کرتے ہوئے بارشوں کے دوران طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر صحت کی ہدایت پر صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کنٹرول روم قائم کرتے ہو ئے تمام ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے عید کی تعطیلات میں بھی حاضر رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔