خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اصلاحات پیکج کی منظوری دیدی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی اصلاحات پیکج کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد میں وزیر اعلی پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس میں خصوصی ورکنگ گروپ نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور کے پی کے وزرا بھی شریک تھے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ صوبے کے ہر بچے کو معیاری اور یکساں تعلیم ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 30 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ان کے داخلے کے لئے مہم چلائی جانی چاہئے۔ تعلیمی اصلاحات کے تحت اساتذہ کی تمام خالی اسامیاں بھی پر کی جائیں گی۔