ہلمند میں گزارے گئے 6 مہینے جہنم کی زندگی کی طرح تھے، برطانوی فوجی

British Army

British Army

لندن (جیوڈیسک) افغانستان میں خدمات انجام دینے والے برطانوی فوجیوں نے کہاہے کہ صوبہ ہلمند میں گزارے گئے، چھ مہینے جہنم کی زندگی کی طرح تھے۔ افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان کے خلاف برطانوی فوج کے آپریشن میں شریک کچھ برطانوی فوجیوں کو، افغانیوں کے قتل کے الزام میں اپنے ملک میں کورٹ مارشل کا سامنا ہے، جہاں سماعت کے دوران ایک فوجی نے ہلمند میں گزارے جانے والے دنوں کو جہنم کی زندگی قرار دیا۔

اس نے کہا کہ یہ عرصہ انتہائی بدترین تھا اور روزانہ بچ جانے کو ہم معجزہ سمجھتے تھے۔ اس نے بتایا کہ ایک مرتبہ طالبان نے برطانوی فوجیوں کو قتل کر نے کے بعد ان کی لاشوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس سے فوجیوں کے اعضا قریبی درختوں پر لٹک گئے۔

اس کے علاوہ ہمارے ایک ساتھی کی لاش کے ٹکڑوں کو دنیا کو دکھانے کیلئے ٹرافی کی طرح سجایا گیا۔