رواں سال افغان سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 80 فیصد اضافہ ہوا، پینٹاگون

Afghan Security Forces

Afghan Security Forces

افغانستان (جیوڈیسک) امریکی فوجی ہیڈکوارٹر پینٹا گون کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رپورٹ میں کے مطابق رواں سال افغان سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں گزشتہ سا ل کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ افغانستان میں دہشتگرد حملے کم ہو چکے ہیں لیکن افغان سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو اہے جبکہ امریکی اور اتحادی افواج کی ہلاکتوں میں 60 فیصد کمی ہو ئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج 2014 کے اختتام تک افغانستان سے چلی جائیں گی لیکن امریکی فوج کی کچھ تعداد افغانستان میں رکھنے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔