حزب اللہ نے ڈرونزکی تیاری شروع کر دی؛ ٹھیک ٹھیک میزائل بنا سکتی ہے:حسن نصراللہ

 Hassan Nasrallah

Hassan Nasrallah

لبنان (اصل میڈیا ڈیسک) لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نےانکشاف کیا ہے کہ ان کا گروپ ڈرون تیارکررہا ہے اور ہزاروں راکٹوں کو ٹھیک ٹھیک میزائلوں میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انھوں نے بدھ کو اپنے پیروکاروں سے ایک نشری خطاب میں کہا کہ ’’ہم ایک طویل عرصے سے لبنان میں ڈرون تیارکررہے ہیں اورجو بھی انھیں خرید کرناچاہتا ہے،وہ آرڈر دے سکتا ہے‘‘۔

انھوں نے مزید کہاکہ ’’ہم آزادملک کے طور پرلبنان کی شناخت کا تحفظ کرتے ہیں اورہمارے میزائل ملک، قوم اور سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ فوج ملک کی سلامتی، اتحاد اور تمام خطرات سے تحفظ کی لازمی ضمانت ہے‘‘۔