حزب اللہ کو لبنانی حکومت میں شامل نہیں کرنا چاہیے: امریکا

Morgan Ortagus

Morgan Ortagus

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نہیں چاہتا ہے کہ حزب اللہ لبنانی حکومت کا حصہ بنے۔

اورٹاگوس نے مزید کہا کہ حزب اللہ کی طرف سے لاحق خطرات کی روشنی میں اور شفاف انداز میں اصلاحات کرنے کا وعدہ کیے بغیر امریکا لبنان کے ساتھ معمول کے مطابق کام نہیں کر سکتا۔

تاہم انہوں نے مزید کہا امریکا لبنان کی حمایت کے لیے فرانس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور لبنانی عوام کے مطالبات کی روشنی میں ملک میں اصلاحات پر عمل درآمد ہونا ضروری ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ لبنان کے نامزد وزیر اعظم مصطفیٰ ادیب نے ٹیکنوکریٹس پر مشتمل حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کی ہے۔