حزب االلہ کے مندوب سے ملاقات کی تفصیلات شائع کرنے پر میکروں نے صحافی کو ڈانٹ دیا

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس کے صدر عمانویل میکروں‌ نے اپنے حالیہ دورہ لبنان کے دوران لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک رکن پارلیمنٹ اور تنظیم کے پارلیمانی بلاک’وفاداری برائے مزاحمت’ کے چیئرمین محمد رعد کے ساتھ مختصر ملاقات کی تفصیلات شائع کرنے پر اپنے ہمراہ آنے والے ایک صحافی کی سخت سرزنش کی ہے۔

صدر عمانویل کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اخبار’لی ویگارو’ کے نامہ نگار ‘جارجز میلبورنٹ’ کو محمد رعد کے ساتھ ہونے والی مختصر ملاقات کی تفصیلات شائع کرانے پر سخت ڈانٹ رہے ہیں۔

دوسری طرف صحافی کی جانب سے اخبارات میں شائع تفصیلات کو محمد رعد نے بھی بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اگرچہ صدر عمانویل نے اخبار میں شائع ہونے والی تفصیلات کی صداقت سے انکار نہیں کیا تاہم انہوں نے صحافی کی طرف سے اس اقدام کو غیر مذمہ دارانہ اور صحافتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔

صدر میکروں نے صحافی کی سرزنش کرتے ہوئےا سے کہا “آپ نے جو کچھ کیا وہ ایک غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔ تم نے یہ تفصیلات ایک ایسے وقت میں اخبار میں شائع کیں جب آپ کو معلوم ہے کہ لبنان اس وقت حساس دور سے گذر رہا ہے۔ یہ فرانس کے مفادات اور لبنان کے مفادات کے ساتھ ساتھ ذمہ داری کے فقدان کی نشاندہی کرتا ہے . آپ نے سنا ہے کہ میں ہمیشہ صحافیوں کا دفاع کرتا ہوں ، اور میں ہمیشہ ایسا کروں گا لیکن میں کہتا ہوں کہ تم نے جو کچھ کیا وہ غیر سنجیدہ غیر پیشہ وارانہ ہے “۔

صحافی ملبرونوٹ نے گذشتہ اتوار کو “لی فگارو” میں ایک رپورٹ لکھی تھی جس میں بیروت میں ایک فرانسیسی ماخذ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ میکرون نے محمد رعد کے ساتھ 8 منٹ کی مختصر ملاقات ان سے کہا کہ میں لبنان کو تبدیل کرنے کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں ، لیکن یہ ثابت کریں کہ آپ لبنانی ہیں ہم سب جانتے ہیں کہ آپ کا ایرانی ایجنڈا ہے۔ ہم آپ کی تاریخ بخوبی جانتے ہیں۔

ہم آپ کی اپنی پہچان جانتے ہیں لیکن کیا آپ لبنانی ہیں؟ ہاں یا نہیں ، کیا آپ لبنانیوں کی مدد کریں گے؟ .ہاں یا نہیں ، کیا آپ لبنانیوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ . ہاں یا نہیں۔ واپس چلے جائیں۔ شام اور یمن کو چھوڑ دیں اور لبنان کی تعمیر کو اپنا مشن بنا لیں۔