ہنگو : اسکول میں معمولی تکرار پر فائرنگ ، طالب علم جاں بحق

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں دوطالب علموں کے درمیان معمولی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقہ کچا پکا کے نجی اسکول میں وقفہ کے دوران نویں جماعت کے دو طالب علموں کے درمیان معمولی تکرار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 17 سالہ طالبعلم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ملزم فرارہوگیا،جس کی گرفتار کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی سی ہنگو طاہر ظفر عباسی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ اسلحہ اسکول کے اندر کیسے آیا؟ اسکول انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔