ہالی وڈ باکس آفس پر جن کا قبضہ، “الہ دین” پہلی پوزیشن پر آ گئی

Film Aladin

Film Aladin

ہالی وڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور فلم “الہ دین” باکس آفس پر پہلے نمبر پر آ گئی، فلم نے پہلے ہفتے میں آٹھ کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کما لئے۔

ہالی وڈ باکس آفس پر چراغ کے جن کا قبضہ، ایڈونچر سے بھرپور فینٹسی فلم “الہ دین” آٹھ کروڑ اکسٹھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آ گئی۔ ایکشن فلم “جان وِک چیپٹر 3” دو کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے دوسری پوزیشن پر ہے۔

سپر ہیروز فلم “اوینجرز اینڈ گیم” ایک کروڑ ارسٹھ لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے۔