ہالی وڈ : ڈرانی فلموں کا راج، دی لارڈ آف سلم ریلیز کو تیار

The Lords Of Salem

The Lords Of Salem

ہالی وڈ کی ایک اور ہارر فلم شائقین کے حواس گرفت میں لینے کے لیے تیار ہے لارڈ آف سلم” میں آپ چڑیلوں کا خوفناک کھیل دیکھیں گے۔

ہالی وڈ میں ان دنوں ڈرانی فلموں کا راج ہے۔”وارم باڈیز”، “ماما” ہینسل اینڈ گریٹل “کئی ہفتے سے باکس آفس پر چھائی ہوئی ہیں۔ اب ایک اور ہارر فلم لارڈ آف سلم ریلیز ہونے کو تیار ہے۔ یہ امریکی ریاست میسا چوسٹس کے پراسرار شہر سلم کی کہانی ہے جس پر چڑیلوں کے گروہ نے قبضہ کر لیا ہے۔

سلم کے لوگوں کو اپنا شہر چڑیلوں کے چنگل سے آزاد کرانا ہے۔ سنسنی خیز فلم امریکی سینما گھروں میں انیس اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔