شاہ رخ خان ڈان تھری میں بھی جلوہ گر ہوں گے

Shah Rukh Khan Don 3

Shah Rukh Khan Don 3

شاہ رخ خان ایک بار پھر ڈان کے روپ میں نظر آئیں گے اور اس بار ڈان تھری بنائیں گے اداکار اور پروڈیوسر فرحان اختر۔ شاہ رخ خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فلم “چنائی ایکسپریس “کی شوٹنگ کے دوران وقفے میں ممبئی آئے اور اپنے گھر منت میں ہیں۔

اس دوران انہوں نے فرحان اور ہدائتکار رتیش سدھوانی سے کئی ملاقاتیں کیں جن میں ڈان کے تیسرے حصے کی تفصیلات پر بات چیت ہوئی۔ فلم کی مکمل کاسٹ اور کہانی کے بارے ابھی کچھ علم نہیں ہو سکا۔