ہالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم پروجیکٹ الماناک کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

Project Almanac

Project Almanac

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی نوجوانوں کو ٹائم مشین بنانا مہنگا پڑ گیا، ہالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم پروجیکٹ الماناک کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

ہالی ووڈ فلم کی کہانی ہائی سکول کے طلباء کی ہے جن کے ہاتھ ٹائم مشین بنانے کا خفیہ پلان لگ جاتا ہے، لیکن بعد میں صورتحال ان کے کنٹرول سے باہر ہو جاتی ہے اورنوجوانوں کو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔

ڈین اسرائیلائیٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی سائنس فکشن فلم پروجیکٹ الماناک تیس جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔