ہالی ووڈ فلم” جیوپٹر ایسینڈنگ” کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا

Jupiter Ascending

Jupiter Ascending

نیویارک (جیوڈیسک) ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈکی سائنس فکشن ایکشن فلم”جیوپٹرایسینڈنگ” کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اینڈی وچوئسکی اور لانا وچوئسکی کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی خود کو عام سی انسان تصور کرنیوالی غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسکی تاریخِ پیدائش کی اہمیت کی وجہ سے اُسے یونیورس کا اگلا لیڈر منتخب کرلیا جاتا ہے۔

اس بھاری ذمہ داری کے بعد لڑکی کا سامنادوسرے سیارے سے آنیوالے ایک ایسے طاقتور شخص سے ہوتا ہے جو اُسے قتل کرکے تمام تر طاقت ہتھیانا چاہتا ہے۔ گرانٹ ہِل،اینڈی اور لانا وچوئسکی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکارہ مِلا کیونس اورمعروف اداکار شیننگ ٹیٹم نے نبھایا ہے جنکے علاوہ دیگر کاسٹ میں ایڈی ریڈمین، شین بیم، ڈوگلز بوتھ اور جیمز ڈیگری شامل ہیں۔

وارنر بروس پکچرزکے تحت مکمل ہونیوالی مار دھاڑ کے مناظر سے بھرپور سائنس فکشن فلم”جیوپٹر ایسینڈنگ” رواں برس 18 جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔