بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان دنیا کے دوسرے امیر ترین اداکار

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان دنیا کے دوسرے امیر ترین اداکار بن گئے۔ کنگ خان 60 ارب روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ وہ ڈون ہے، بازی گر ہے، بادشاہ ہے، وہ شاہ رخ خان ہے، دنیا کا دوسرا اور بالی وڈ کا سب سے زیادہ امیر ترین اداکار۔ ایک میگزین رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مالیت چھ سو ملین ڈالرز، یعنی ساٹھ ارب پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔

کنگ خان سلور اسکرین کا کنگ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن اسکرین پر بھی راج کرتے ہیں۔ ایک کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک بھی ہیں۔ ٹاپ ٹین کی اس فہرست میں ٹام کروز تیسرے اور جانی ڈیپ چوتھے نمبر پر ہے، یعنی کنگ خان،اب بھی بیسٹ ہے۔