حضور سے محبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے: صوفی مسعوداحمد صدیقی

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہا ہے کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پکی اور سچی محبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے اور آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا طریقہ بھی یہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور احکامات کے مطابق زندگی بسر کی جائے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ رات لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کے زیر اہتمام کرائون میرج ہال باغبانپورہ میں دوسری سالانہ محفل نعت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ توہین آمیز خاکوں کی ناپاک جسارت کرنیوالے جہنمی ہیںاللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کو خود اعلیٰ وارفعٰ فرمایاہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی امت مسلمہ کی برداشت میں نہیں ہے نہ ہی ایسی ناپاک حرکت پر خاموش رہ سکتے ہیں اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن سے وابسطہ تمام مکاتب فکر فرانس کی تمام تر مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے اورہم یہ عہد کرتے ہیں

کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت پر ایک آنچ بھی نہیں آنے دینگے حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلی اللہ علیہ عآلہ وسلم کے تقدس و حرمت کی پاسداری ایمان کا اہم جزو ہے جس کے تحفظ کی خاطر ہر چیز قربان کردینا ہی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق و محبت کی نشانی ہے ان کا کہنا تھاکہ اپنے گھروں میں اللہ رب العزت اور اسکے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر خیرکی محافل کا انعقادخیر و برکت کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور جہاں اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب کا ذکر ہو وہاں اللہ کی بے بہارحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے

محفل نعت میںصاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی ، محمد نقی نقشبندی، محمد رمضان نقشبندی، محمد آصف نقشبندی سمیت ملک نامور اور درباری نعت خواںحضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اورپیر سید شاہدحسین گردیزی ،پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم ، پیر ذکاالدین چشتی ، پیر الیاس قادری ،پیر حاجی محمد افتخار ،پیر محمد راشد ،پیر ڈاکٹر محمد راشد،فقیر حسین نقشبندی ،محمد اکرم نقشبندی ، انچارج میڈیا سیل مرزا احسان نقشبندی سمیت سینکڑوں افراد شریک تھے محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی و خوشحالی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے امیر تنظیم نے خصوصی دعا بھی کی۔

Mehfil E Naat Lahore

Mehfil E Naat Lahore