میرے گھر پر حملے سے ثابت ہواہندوتوا کے متعلق جو کہا صحیح تھا، سلمان خورشید

Salman Khurshid

Salman Khurshid

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) مودی سرکارمیں بھارت کے مسلمان سابق وزیرخارجہ بھی محفوظ نہیں۔

بھارت کے سابق وزیرخارجہ اور کانگریس رہنما سلمان خورشید کا کہنا ہے میرے گھر پر حملے نے ثابت کر دیا ہندوتوا کے بارے میں جو کہا صحیح تھا۔

بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ ہندوتوا کیا ہے یہ سمجھنے کے لئے میرے گھر کے جلے ہوئے دروازے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ انتہاپسند گروپ مذہب کا غلط استعمال کرتے ہیں۔مجھے نہ صرف سوشل میڈیا اور فون پر دھمکیاں دی گئیں بلکہ گھر پر بھی حملہ کیا۔کیا مجھے ہندوتوا کے سامنے صرف اس لئے ہتھیار ڈال دینے چاہئیں کہ الیکشن آنے والے ہیں۔

ایودھیا سے متعلق سلمان خورشید کی کتاب کی اشاعت کے بعد ہندو انتہاپسندوں نے نینی تال میں سلمان خورشید کے گھر پر حملہ کر دیا تھا۔