امید ہے طالبان، حکومت مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائیں گے، گورنر پنجاب

Governor Punjab

Governor Punjab

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ حادثات ہوتے رہتے ہیں، امید ہے طالبان اور پاکستان کی حکومت مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

ایوان کارکنان لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف ہیں، پاکستان اس پر بارہا احتجاج کر چکا ہے کہ یہ حملے بند ہونے چاہئیں۔

تقریب سے خطاب میں گورنر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پنجاب کے تیس مختلف سکولوں میں استعمال ہونے والے پانی کا ٹیسٹ کروایا ہے اور رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان سکولوں میں بچے پانی نہیں زہر پی رہے ہیں حتیٰ کہ گورنر ہاؤس کے سکول کا پانی بھی صاف نہیں ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ صاف پانی کا مشن لے کر بڑھ رہے ہیں اور اس حوالے سے سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔