صنعا میں حوثی ملیشیا کا شہریوں‌ پر تشدد، خواتین اور بچوں کو ہراساں‌ کرنے کی کوشش

Houthi Militia

Houthi Militia

صنعا (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے نہتے شہریوں پر تشدد اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ روز یمن میں سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو فوٹیج شیئر کی جس میں مسلح حوثی غنڈہ گردوں کو صنعا میں نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے اور خواتین اور بچوں کو خوف زدہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والے حوثی جنگجو کمانڈروں کی شناخت ابراہیم المارح اور جہاد بلعہ المعروف ابو رداد کے نام سے کی گئی ہے۔ ان کے ہمراہ مسلح عناصر موجود ہیں جو مشرقی صنعا میں سعوان کے مقام پر العشہ میں شہریوں پر تشدد کررہے ہیں۔

نہتے شہریوں پر تشدد کا یہ واقعہ حوثیوں کی طرف سے مقامی شہریوں کی اراضی پر غاصبا قبضے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔ حوثی ملیشیا نےکروڑوں ریال مالیت کی اراضی پرقبضےکی کوشش کی اور زمین پر قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے پرانہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے اراضی پر قبضے کے دوران احتجاج کرنے والے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان میں سے متعدد کو گرفتارکرلیا۔ بعد ازاں اپنی اراضی کا دفاع کرنے والی خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا گیا۔

ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد سوشل میڈیا پر حوثیوں‌کے خلاف عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔