حب : جام کالونی میں کارخانے کی دیوار گرگئی ،5 بچے جاں بحق

Hub

Hub

حب (جیوڈیسک) حب شہر میں کارخانے کی دیوار گر گئی جس کے نتیجہ میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے، واقعے میں4 خواتین بھی زخمی ہو ئیں۔ ڈی ایس پی ضیا مندوخیل کے مطابق حب شہر میں واقع جام کالونی میں کارخانے کی دیوار جھونپڑی پر گر گئی۔

افسوس ناک واقعے میں 5 بچے جاں بحق اور 4 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں3 لڑکے اور 2 لڑکیا شامل ہیں جبکہ تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔