حدیبیہ پیپرملز کیس: شریف برادران ، نیب کو نوٹس

Sharif Brothers

Sharif Brothers

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے حدیبیہ پیپرملز کیس میں شریف برادران اورنیب کوچوبیس اپریل کے لئے نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس خواجہ امتیاز اورجسٹس فرخ عرفان پر مشتمل بنچ کے روبرو نیب نے دائر اپیل میں موقف اختیار کیاتھا کہ حدیبیہ پیپرملز سے متعلق شریف برادران کے خلاف کیس کی دوبارہ تفتیش کاحکم دیا جائے۔

اس معاملے پر بنچ کے دونوں ججز میں اختلاف پر مبنی فیصلے کی وجہ سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس شیخ نجم الحسن کو ریفری جج مقرر کردیا تھا جس کے بعد ریفری جج نےآج اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے۔

شریف برادران اور نیب کو چوبیس اپریل کے لئے نوٹسسز جاری کردیے۔ ریفری جج اس کیس میں اس بات کاجائزہ لیں گے کہ شریف برادران کے خلاف نیب دوبارہ کیس کی تفتیش کرسکتا ہے یانہیں ۔