کا ہوگو شاویز کو خراج تحسین,سوگ میں توسیع کر دی گئی

Mourning

Mourning

کراکس (جیوڈٰسک)وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کے آخری دیدار کے موقع پر ہزاروں افراد نے شاویز کو خراج عقیدت پیش کیا،سوگ میں سات روز کی توسیع کر دی گئی۔

لاکھوں افراد شاویز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے شہر کی گلیوں میں جمع ہو گئے،شاویز کی لاش کو کراکس کی فوجی اکیڈمی میں آخری دیدار کے لیے رکھا گیا،جہاں شاویز کے مداحوں نے وینزویلا کے قومی پرچم میں لپٹے ہوئے تابوت پر پھول نچھاور کیے۔شاویز کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

جس میں دنیا بھر سے 30 ممالک کے سربراہوں کی آمد متوقع ہے۔قائم مقام صدر نکولس مدورو نے شاویز کی موت پر سات مزید روز تک سوگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔شاویز دو ماہ تک کیوبا میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ ماہ کراکس کے فوجی ہسپتال منتقل ہوئے تھے جہاں رواں ہفتے ان کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی۔