صدر زرداری کے دوعہدوں سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے صدر زرداری کے دوعہدوں سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے قراردی اکہ آئندہ سماعت پردرخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کردیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمرعطابندیال کی سربراہی میں چاررکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو وفاق کی طرف وسیم سجاد عدالت میں پیش نہ ہوئے اور کیس کے التوکی تحریری درخواست ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے پیش کی گئی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکلا نے بتایاکہ صدر زرداری عدالتی حکم کے باوجود سیاسی سر گرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے اخباری تراشے بھی عدالت میں پیش کیے گئے۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ گزشتہ 8 ماہ سے صدر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلیے درخواست زیر سماعت ہے اسے مزید التوا میں نہیں رکھ سکتے آئندہ پیشی پر اٹار نی جنرل اور وسیم سجاد سمیت درخواست گزار کے وکلا درخواست کے قابل سماعت ہونے پر حتمی دلائل دیں جس کے بعد عدالت اس کیس کا فیصلہ کرے گئی۔