حمیرا ارشد نئے البم کی تیاریوں میں مصروف

Humera Arshad

Humera Arshad

لاہور (جیوڈیسک) گلوکارہ حمیرا ارشد آج کل اپنے نئے البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا البم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

اس میں دس گانے ہیں اور تمام گانے سریلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا البم نئے سال کے شروع میں ریلیز کر دیا جائیگا۔