شوہر کے ہاتھوں تیزاب سے جھلسی نصرت نے کیمرے کو ہتھیار بنا لیا

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کی نصرت کو پانچ سال پہلے اس کے شوہر اور جیٹھ نے تیزاب سے جھلسا دیا تو یوں لگا کہ سب ختم ہو گیا، مگر اس نے زندگی کو ایک اور آنکھ سے دیکھا تو رنگ بھر آئے۔

مظفر گڑھ کی نصرت کی تصویروں کا محور ہے گھر، جو پانچ سال پہلے اس وقت اجڑ گیا جب وٹہ سٹہ کے تنازع پر شوہر اور جیٹھ نے اس کے خوبصورت چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ نصرت نے کیمرے کی آنکھ سے زندگی کے کئی نئے رنگ دیکھے، درد کو مسیحائی ملی اور ساتھ ہی اپنوں کا سہارا بننے کا سامان بھی پیدا ہو گیا۔

نصرت کی یادیں اْس کی تصویروں کے اس آنگن سے بہت گہری جڑی ہیں جہاں وہ پلی بڑھی، خواب بنے اور اب یہی اس کے بچوں کا سائباں بھی ہے۔