لاپتہ افراد کی بازیابی، ایم کیو ایم کا الٹی میٹم ختم, احتجاج کا اعلان

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دیئے گئے الٹی میٹم کا وقت ختم ہو گیا۔ رابطہ کمیٹی کا ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے لاپتہ افراد کی بازیابی نہ ہونے کیخلاف ملک گیر سطح پر مرحلہ وار احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ احتجاج کیلئے تمام آئینی، قانونی اور جمہوری راستے اختیار کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں کل سینٹ سے احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر نے کہا تھا کہ کچھ پولیس افسروں نے ریاستی دہشت گردی مچا رکھی ہے۔

شہری اپنے پیاروں لاشیں اٹھا اٹھا کر تنگ آ چکے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کا کہنا تھا کہ لاپتہ کارکنوں کو بازیاب نہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔