حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد میں کھائی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔