حیدر آباد : شوہر اور دوست کے مبینہ تشدد سے زخمی خاتون ہلاک

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) حیدر آباد میں شوہر اور دوست پولیس اہلکار کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والی خاتون ھسپتال میں دم توڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق ہزارہ کالونی کی رہائشی خاتون کو اسکے شوہر اور دوست پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون کو تشویش ناک حالت میں سول ھسپتال لایا گیا۔

لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ واقعے کے خلاف لواحقین نے لاش رکھ کر ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔