حیدرآباد: پیر جھنڈو کے مقام پر بس الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) نیو سعید آباد کے قریب پیر جھنڈو کے مقام پر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نیو سعید آباد کے قریب شکارپور سے کراچی جانے والی بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مٹیار ی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بدنصیب بس شکارپور سے کراچی جا رہی تھی۔