کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، ڈاکٹر سمیت 5 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی ایس پی ناصر لودھی کے مطابق نا معلوم مسلح ملزمان نے اسٹیڈیم روڈ پر واقع میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کی جس سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

جنہیں طبی امداد کے لئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ گلستان جو ہر کے علاقے جوہر چورنگی کے قریب نا معلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے ڈاکٹر کمال الدین نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔

جسے طبی امداد کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت آج امن وا مان کے حوالے ایک اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔