حیدرآباد : ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو ڈاکو فرار، دو گرفتار

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں اناڑی ڈاکو رادھے اور اس کا ساتھی پہلی ہی واردات میں دھر لئے گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈکیتی ناکام بنا دی اور چھینی گئی موٹر سائیکل برامد کرلی۔ پولیس کے مطابق چار ڈاکووں نے حیدرآباد کے رہائشی صفدرسے کینٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر صفدر نے شور مچادیا اور لوگ جمع ہوگئے۔

اسی اثنا میں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران دو ڈاکو کامران اور روی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے دو ڈاکو وئں راجہ عرف رادھے اور طارق مسیح کو جائے واردات سے حراست میں لے لیا۔

ایس ایچ او کینٹ رزاق کمانڈو نے بتایا کہ رادھے اوراس کا ساتھی رانی باغ سے موٹرسائیکل چھیننے کیلئے صفدر کا پیچھا کر رہے تھے، ہم نے انہیں کینٹ سے گرفتار کر لیا۔ ڈاکو رادھے اور اس کے ساتھی طارق نے بتایا کہ یہ ان کی پہلی واردات تھی جس میں وہ ناکام ہوگئے۔ لوگوں کو دیکھ کر وارداتیں شروع کیں پہلی واردارت پر پکڑے گئے۔