حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سبط جعفر کی یاد میں تعزیتی اجلاس آج منعقدہ ہوگا

کراچی : حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی کے زیر اہتمام حسینی مسجد و امام بارگاہ کے اشتراک سے مجاہد ملت حیات سوز خواں ،شاعر و ذاکر اہلبیت شہید استاد سبط جعفر زیدی کی یاد میں تعزیتی اجلاس آج مورخہ 6اپریل 2013ء بروز ہفتہ بعد نماز مغربین بمقام حسینی مسجد و امام بارگاہ کورنگی نمبرڈھائی میں منعقد ہوگا۔

تقریب کی مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی اور صدارت عون محمد نقوی کرینگے جبکہ دیگر مقررین میں علامہ فرقان حیدر عابدیعلامہ عباس کمیلی ،ماجد رضا عابدی ایس ایم نقی ،سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عامر معین پیرزادہ،ابرار حسن ،اظفر زیدی،حسین اختر ہونگے۔

جبکہ نظامت کے فرائض مقصود عالم ہمایوں انجام دینگے شعراء اہل بیت ڈاکٹر ریحان اعظمی،ڈاکٹر جاوید منظر،ڈاکٹر اختر ہاشمی،ڈاکٹر عید الرضا،ڈاکٹر ندیم نقوی ،موسیٰ رضا،نقاش کاظمی شرکت کرینگے۔