قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو عوامی حقوق کی جدو جہد میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے : پاکستان پیپلز پارٹی PS-116

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی PS-116کے صدر ساجد رفیق،جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ اور انفارمیشن سیکریٹری عبدالرحمن کی قیادت میں PS-116کے کارکنان نے شہید بھٹو کی 34ویں برسی کے سلسلے میں پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں منعقد تقریب میں شرکت وفد میںمحمد افضل ،فرحان شوکت،حیدر علی محمود سہروردی اور دیگر بھی شامل تھے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ PS-116کے رہنمائوں نے شہید بھٹوکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی حقوق کی جدوجہد میں اپنی جان قربان کردی مگر کسی آمر ،ظالم اور جابر کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا رہنمائوں نے کہاکہ بھٹو شہید نے اپنے آپ کو امر کردیا

بھٹو کا نظریہ آج بھی عوام کی دلوں میں زندہ ہے اور انشااللہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان بھٹوازم پر چلتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنا ئیں گے۔