آئی ایم سے معاہدہ کرنا حکومت کی مجبوری بن چکا ہے، شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا حکومت کی مجبوری بن چکا ہے، حکومت اعتراف کرے یا نہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف سے معاہدے کا نتیجہ ہے۔

میں پارلیمنٹ ہاس کے باہر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے کی مضبوط صلاحیت نہیں رکھتی جس کے باعث آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لئے ٹیوب ویل بلوں کی مد میں اضافہ معاشی بگاڑ پیدا کررہا ہے۔ وزیر خزانہ اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا مجبوری بن چکا ہے مگر عوام کے مفادات پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں اس قدر بڑھائی جا چکی ہیں کہ اس کی چوری رکنے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔ جس سے مسلم لیگ نواز اپنے ہی پالیسی کی نفی کر رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے محکمے اس وقت سب سے بڑے ڈیفالٹر ہیں عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔