آئی ایم ایف کو 38 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کر دی گئی

IMF

IMF

کراچی(جیوڈیسک)نگران حکومت نے آئی ایم ایف کو قرض کی قسط کی مد میں اڑتیس کروڑ چون لاکھ ڈالر کی ادائیگی کر دی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کو قسط کی ادائیگی اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں ادا کی گئی۔

جس کی ایس ڈی آر میں مالیت پچیس کروڑ چوراسی لاکھ ہے جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کو اٹھائیس جون کو ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر مزید ادا کئے جائیں گے اور نئی حکومت یہ قسط ادا کرے گی۔