آئی ایم ایف کے علاوہ بیرونی ذرائع سے بھی 618 ارب ملنے کی امید

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے علاوہ پاکستان کو رواں مالی سال کے دوران بیرونی ذرائع سے بھی چھ سو اٹھارہ ارب روپے کے قرضے اور گرانٹ ملنے کی امید ہے۔ اسلام آباد سرکاری دستاویزات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کیلئے پانچ سو چھہتر ارب روپے ملیں گے۔

واپڈا کو اکیس ارب پچہتر کروڑ روپے غیر ملکی قرضوں پیپکو کو بارہ ارب، نیشنل ہائی و ے اتھارٹی کو تیس ارب چھیاسی کروڑ روپے قرضوں کی مد میں جبکہ پانچ کروڑ روپے کی بیرونی گرانٹ ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران کیری لوگر بل کے تحت ایک ارب اور ٹوکیو کلب سے بھی ایک ارب روپے کی گرانٹ ملے گی۔