آئی ایم ایف سے پہلی قسط ساڑھے تین ارب ڈالر طلب کی ہے، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں آئی ایم ایف سے پہلی قسط ساڑھے تین ارب ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے پورے پروگرام پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ اسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے مطالبے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چارستمبر کو منظوری کے بعد پورا پروگرام سب کے سامنے رکھا جائیگا ہر سال بجٹ خسارے میں دو فیصد کمی ہوگی۔ دو ہزار چودہ پندرہ کے بجٹ میں مجموعی پیداوار کے قرضے ساٹھ فیصد سے کم ہوجائیں گے۔

تمام عالمی اداروں نے کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسیاں صیح سمیت میں جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی عزت اور مقام بین الاقوامی سطح پر بحال کرنا چاہتے ہیں۔ تین سوبائیس ارب روپے زیر گردش قرضے پچھلے حکومت کے تحفے تھے۔