آئی سی سی نے تازہ رینکنگ جاری کر دی، سنگا کارا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ

Sangakkara

Sangakkara

انگلینڈ (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستانی کھلاڑی نمایاں ترقی کرنے میں ناکام۔ پرانی پوزیشنز پر برقرار ہیں۔ آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں میں سری لنکا کے کمار سنگا کارا کا تاحال پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کی دوسری پوزیشن ہے۔ جبکہ اسی ٹیم کے ہاشم آملہ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی آٹھویں اور یونس خان کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے۔ باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین سرفہرست ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کی ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

قومی آف سپنر سعید اجمل کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔ آل رائونڈر کیٹیگری میں بھارت کے روی چندران ایشون سرفہرست ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔