آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: مصباح الحق کی ایک درجہ تنزلی

ICC

ICC

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے نئی پلئیرز ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ بیٹنگ رینکنگ میں قومی کپتان مصباح الحق کی ایک درجہ تنزلی شکار۔

آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بیٹنگ رینکنگ کے مطابق اے بی ڈویلیئز کا قبضہ پہلی پوزیشن پر بر قرار ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے۔

یونس خان کی 11 ویں پوزیشن بر قرار ہے۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ وانر پانچ درجہ ترقی کے بعد بیٹنگ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین سر فہرست ہیں۔

قومی ٹیم کے سعید اجمل پانچویں پوزیشن پر قائم ہیں۔ آل راونڈر کیٹگری میں جنوبی افریقہ کے فلینڈر دو درجہ بہتری کے بعد پہلی پوزیشن پر پر آ گئے۔ بھارتی کھلاڑی ایشون دوسرے جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔