ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

Sri Lanka, Bangladesh

Sri Lanka, Bangladesh

ڈھاکا (جیوڈیسک) سری لنکا نے ایشیا کپ کے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو تین وکٹ سے شکست دیدی، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 205 کا ہدف دیا تھا جو کہ سری لنکا کی ٹیم نے سات وکٹ کے نقصان پر 49 اوورز میں مکمل کرلیے، جبکہ چھ گیندیں ابھی باقی تھیں۔ واضح رہے کہ میزبان بنگلہ دیش سارے میچ ہار گیا اور سری لنکا نے ایونٹ کے سارے میچز جیتے۔

شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میر پور میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس میزبان ٹیم بنگلہ دیش نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آئی لینڈرز کو جیت کے لیے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں آئی لینڈرز کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور صفر پر پہلی وکٹ گر گئی۔ اور صرف آٹھ رنز پر اسکے تین صف اول کے بلے باز بشمول ماسٹر بیٹسمین سنگا کارا اور جے وردنے پویلین لوٹ چکے تھے تاہم اس موقع پر تھری منے 33، کپتان میتھیوز 74 ناٹ آؤٹ، چتورانگا ڈی سلوا 44 اور پر یانجان 24 نے ٹائیگرز کی ایک نہ چلنے دی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اپنا اپنا حصہ ڈالا۔

کپتان میتھیو ز کی ناقابل شکست اننگز قابل ذکر رہی، ٹائیگرز نے 49 اوورز کے خاتمے پر سات وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے الامین نے دو، ضیا الرحمن ، عرفات سنی اور محمود الله نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اب سری لنکا ہفتے کو اسی میدان میں ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کریگا۔