غیر قانونی تقرر، تسنیم قریشی اور سابق ڈی جی سی ڈی اے کے وارنٹ جاری

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے غیر قانونی تقرر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سینئر سول جج اسلام آباد کی عدالت سے سابق وزیر مملکت تسنیم قریشی اور سابق ڈی جی کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی عمران شاہد کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔

کیس کا ایک ملزم ممبر سی ڈی اے طارق فاروق پہلے ہی زیرحراست ہے جبکہ مرکزی ملزم تنویر ہاشمی ابھی تک مفرورہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اکتوبر 2013 میں نیب کے احکامات پر انکوائری شروع کی تھی، الزام لگایا گیا تھا کہ طارق فاروق نے چشم پوشی کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملزم تنویر ہاشمی کوسی ڈی اے میں عہدہ دیا اور بعد ازاں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مستقل کر دیا، ابتدائی انکوائری میں الزامات ثابت ہوگئے جس پر 3 مارچ 2014 کو ایف آئی اے کرائم سرکل اسلام آباد زون نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔