آئی ایم ایف کا حکومت پر مزید ٹیکس لگانے کے لیے زور

IMF

IMF

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آئی ایم ایف نے حکومت کو مزید نئے ٹیکس لگانے اور آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں 300 ارب روپے سے زائد کی ڈیوٹی و ٹیکس چھوٹ و رعایات ختم کرنے کا کہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں لیکن ایف بی آر اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس وصولیوں کا ہدف کم کرنے اور اضافی ریونیو اکٹھا کرنے کے لئے ریگولیٹری ڈیوٹی اور کسٹمز ڈیوٹیوں کی شرح میں کمی پر ااتفاق نہیں ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیکس وصولیوں کا نظر ثانی شدہ ہدف حاصل کرنے کیلئے مزید ٹیکس لگانے پر زور دے رہا ہے جب کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بھی 300 ارب روپے سے زائد کی ڈیوٹی و ٹیکس چھوٹ و رعایات ختم کرنے کا کہا جارہا ہے۔