عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت، پاکستانی نژاد برطانوی شخص گرفتار

Imran Farooq

Imran Farooq

پاکستانی (جیوڈیسک) عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے لندن پولیس نے ایک قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ لندن میٹرو پولیس نے قتل کے الزام میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو گرفتار کر لیا عمر 52 سال ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ قتل میں 8 سے 10 افراد ملوث ہیں ملزم آج ہی کینیڈا سے لندن پہنچا تھا اور ہیتھرو ائرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری اہم ہے ملزموں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔ گزشتہ دنوں پولیس نے لندن میں دو گھروں کی تلاشی 55 گھنٹے جاری رہی تھی لندن پولیس نے تلاشی کے دوران اہم دستاویز اور دیگر ریکارڈ حاصل کیا تھا۔ 52 سالہ شخص کو گرفتار کر کے مغربی پولیس اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔ عمران فاروق قتل کیس میں 52 سالہ شخص کی گرفتاری بہت اہم ہیں، پولیس کا گرفتار شخص کا نام بتانے سے گریز۔