عمران خان آج پشاور میں پرویز خٹک ، پارٹی ایم پی ایز سے ملاقات کرینگے

Imran Khan

Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پشاور پہنچ گئے ہیں، وہ وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک، پارٹی ایم پی ایز اور حکومتی پارلیمانی لیڈروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان صحت یابی کے بعد خیبر پختونخوا کے پہلے دورے پرپشاور پہنچ گئے۔

وہ وزیر اعلی پرویز خٹک، پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی اور حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔