پنجاب اسمبلی : سانحہ چلاس کے خلاف قرار متفقہ طور پر منظور

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور(جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں سانحہ چلاس کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ لاہور پنجاب اسمبلی میں سانحہ نانگا پربت کے خلاف مذمتی قرار داد ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے قرار داد ایوان میں پیش کی جس میں سانحہ چلاس کو ملک کے خلاف سازش اور پاکستانی سیاحت کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا گیا۔ ایوان نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔