عمران خان بیرون ملک دورے پر نہیں جا رہے: شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سے جاری بیان میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کی کامیاب ریلی نے حکمرانوں پر بوکھلاہٹ طاری کر دی ہے۔ عمران خان ملک سے باہر نہیں جا رہے بلکہ عوام کے شانہ بشانہ ملک میں ہی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد مسلسل دنیا کی سیر کر رہے ہیں جب انہوں نے آمر سے سودے بازی کرکے سعودی عرب میں پناہ لی عمران خان اس وقت بھی عوام میں موجود رہے۔